19 دسمبر 2021 - 15:02
ایرانی وزیر خارجہ کا دنیائے اسلام کے مسائل کے حل پر او آئی سی کے کردار پر زور

ایرانی وزیر خارجہ کل بروز ہفتے کو او آئی سی کے وزرائے خارجہ کی 17 ویں ہنگامی اجلاس میں حصہ لینے کیلئے اسلام آباد کے دورے پر پہنچ گئے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ایرانی وزیر خارجہ نے اسلامی تعاون تنظیم کے نئے سیکرٹری جنرل سے ایک ملاقات میں دنیائے اسلام میں موجودہ مسائل اور مشکلات بشمول افغانستان اور یمن کے بحرانوں کے حل پر او آئی سی کے کردار پر زور دیا۔

ایرانی محکمہ خارجہ کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق، "حسین امیر عبداللہیان" نے آج بروز اتوار کو اسلام آباد میں منعقدہ او آئی سی کے وزرائے خارجہ کی 17 ویں ہنگامی نشست کے موقع پر "حسین ابراہیم طاہا" سے ایک ملاقات کے دوران، ان کو نیا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دیتے ہوئے اسلام میں موجودہ مسائل اور مشکلات بشمول افغانستان اور یمن کے بحرانوں کے حل پر او آئی سی کے کردار پر زور دیا۔

رپورٹ کے مطابق، ایرانی وزیر خارجہ کل بروز ہفتے کو او آئی سی کے وزرائے خارجہ کی 17 ویں ہنگامی اجلاس میں حصہ لینے کیلئے اسلام آباد کے دورے پر پہنچ گئے۔

نیز آج اسلام آباد میں اسلامی تعاون تنظیم کے اجلاس میں ریڈ کراس کی بین الاقوامی کمیٹی (آئی سی آر سی) کے وفد نے افغانستان کے عوام کے لیے ریڈ کراس کی امداد کی رپورٹ بھی پیش کی۔

ریڈ کراس کے مطابق اس تنظیم نے پورے افغانستان میں 12 امدادی اڈے قائم کیے ہیں اور مقامی اور غیر ملکی اہلکاروں سمیت تقریباً 1850 افراد امدادی کارروائیوں میں شریک ہیں۔

ایرانی وزیر خارجہ کا دنیائے اسلام کے مسائل کے حل پر او آئی سی کے کردار پر زور

اس ملاقات میں ریڈ کراس کے وفد نے افغانستان کے عوام کی حمایت اور مدد میں اسلامی جمہوریہ ایران کے تعمیری کردار کو سراہا۔

ایرانی وزیر خارجہ کا دنیائے اسلام کے مسائل کے حل پر او آئی سی کے کردار پر زور

واضح رہے کہ ایرانی وزیر خارجہ نے آج اپنے فلسطینی ہم منصب سے ایک ملاقات میں فلسطینی عوام اور القدس کی آزادی کی ایران کی حمایت پر زور دیا اور مقبوضہ علاقوں میں صیہونی ریاست کے جرائم کے تسلسل کی مذمت کی۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ حسین امیر عبداللہان نے اب تک پاکستانی وزیر اعظم، ترکی اور جمہوریہ آذربائیجان کے وزرائے خارجہ اور او آئی سی کے نئے سیکرٹری جنرل سے ملاقات کی ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

242